بھارتی سکھوں کو لگائے گئے1984کے یہ زخم آج بھی تازہ ہیں اور سکھ برادری حق و انصاف کی آج بھی منتظر ہے


بھارتی سکھوں کے خلاف گولڈن ٹیمپل پر کیے گئے آپریشن بلیو اسٹار کو 41 برس مکمل ہو گئے۔ بھارتی سکھوں کو لگائے گئے1984کے یہ زخم آج بھی تازہ ہیں اور اسی طرح سکھ برادری حق و انصاف کی آج بھی منتظر ہے۔
بھارتی فوج نے گولڈن ٹیمپل کا تقدس پامال کیا جو آج بھی بھارتی سکھوں کے دلوں میں خنجر کی طرح پیوست ہے۔ آپریشن بلیو اسٹارکو 41 سال مکمل ہو گئے، لیکن سکھوں کےدل اب بھی اداس ہیں۔ بھارت کے اس ظلم کیخلاف آواز آج بھی گونجتی ہے، جسے سکھ بھولے ہیں نہ کبھی بھولیں گے۔
خالصہ کا وقار پامال ہوا، لیکن ایمان مضبوط تر ہوا،1984ء کو یاد رکھنا سکھوں کا فرض ہے۔ آپریشن بلیو اسٹار تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ 1984 میں بھارتی سکھوں پر کیے گئے مظالم اور خون کے دھبے مٹائے نہیں جا سکتے۔
آپریشن بلیو اسٹار میں بھارتی فوج نے سانت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کو اکال تخت میں قتل کیا۔ جنرل شبھگ سنگھ، سابق بھارتی فوجی افسرکو گولڈن ٹیمپل میں قتل کیا گیا۔ امریک سنگھ، آل انڈیا سکھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر کو بھی فوجی کارروائی میں مار دیا گیا ۔ اسی طرح مہنگا سنگھ ببر، ببر خالصہ کے بانی رکن کو بھی گولڈن ٹیمپل میں مار دیا گیا ۔
بھارتی فوج نے 13 سالہ بے گناہ سربجیت سنگھ دادھر کو بھی مار دیا جو کہ سب سے کم عمر تھا ۔ سکھ تنظیموں کے مطابق آپریشن بلیو اسٹارمیں 5000 سے زائد بے گناہ سکھ یاتریوں کو مار دیا گیا۔
ہر سال جون میں سکھ برادری آپریشن بلیو اسٹار میں مارے جانے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 3 گھنٹے قبل

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- ایک گھنٹہ قبل

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 9 منٹ قبل

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 8 منٹ قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 6 گھنٹے قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 4 گھنٹے قبل
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- ایک گھنٹہ قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 6 منٹ قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 4 منٹ قبل