Advertisement
تفریح

میگا بجٹ فلمز ’لو گُرُو‘ اور ’دیمک‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

دونوں فلموں کا پریمیئر رواں ہفتے کراچی میں ہوا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Jun 6th 2025, 2:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میگا بجٹ  فلمز ’لو گُرُو‘ اور ’دیمک‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

میگا بجٹ رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ اور ہارر کامیڈی فلم ’دیمک‘ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔

ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے ’لو گُرُو‘ کے ذریعے تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کی ہے جب کہ ’دیمک‘ کے ذریعے فیصل قریشی اور ثمینہ پیرزادہ جیسے اداکار بھی طویل عرصے بعد بڑے پردے پر دکھائی دے رہے ہیں۔

’لو گُرو‘ گزشتہ تین سال میں ریلیز ہونے والی پہلی میگا بجٹ اور میگا کاسٹ فلم ہے، اس سے قبل آخری بار ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز ہوئی تھی۔

گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان میں چھوٹے بجٹ اور چھوٹی کاسٹ پر مبنی فلمیں ریلیز ہوتی رہیں، اس بار ’لو گرو‘ کے علاوہ ’دیمک‘ جیسی میگا کاسٹ فلم بھی سینماؤں کی زینت بنی ہے۔

View this post on Instagram
 
A post shared by Ayesha Muzaffar (@abusjinns)

’دیمک‘ میں فیصل قریشی کے علاوہ ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ اور سونیا حسین بھی شامل ہیں، اس کی ہدایات رافع راشدی نے دی ہے۔ ’لو گُرُو‘ میں بھی جاوید شیخ، احمد علی بٹ اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں، اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے۔

دونوں فلموں کا باکس آفس پر مقابلہ ہوگا، تاہم شائقین اور فلمی مبصرین کے اندازوں کے مطابق ’لو گُرُو‘ کمائی میں ’دیمک‘ کو پیچھے چھوڑ دے گی اور ہمایوں سعید و ماہرہ خان کی فلم کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے گی۔

دونوں فلموں کا پریمیئر رواں ہفتے کراچی میں ہوا تھا، پہلے دیمک کا پریمیئر ہوا تھا جب کہ 5 جون کی شب کو ’لو گرو‘ کا پریمیئر منعقد کیا گیا۔

ہمایوں سعید نے ’لو گُرُو‘ کی پروموشن کے دوران بتایا تھا کہ مذکورہ فلم ان کی مہنگی ترین فلم ہے، جس میں 25 کروڑ روپے سے بھی زائد کا بجٹ لگا اور انہیں پوری امید ہے کہ فلم 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرے گی۔

Advertisement
پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار

  • 9 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے

  • 12 گھنٹے قبل
بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ

  • 10 گھنٹے قبل
امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ

  • 12 گھنٹے قبل
فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا

  • 9 گھنٹے قبل
تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان

  • 13 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان

  • 10 گھنٹے قبل
یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا

  • 9 گھنٹے قبل
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘

  • 13 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا

  • 11 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا

  • 13 گھنٹے قبل
عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement