مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش، ایران کو دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اسحاق ڈار
یو این چارٹر کے تحت ایران کے حق دفاع کی مکمل حمایت کرتے ہیں، نائب وزیر اعظم


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے، ایران کو دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، یو این چارٹر کے تحت ایران کے حق دفاع کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرہ ہے، یو این چارٹر کے تحت ایران کے حق دفاع کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کے معاملے پر دہرا معیار اپنایا جاتا ہے، خطے کے امن کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دے سکتے
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے ہی ایران اور اسرائیل جنگ کا حل ممکن ہے، پاکستان علاقائی امن واستحکام کیلئے تمام اقدامات کر رہا ہے، قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، بھارت کو پاکستان کا پانی روکنے کی اجازت نہیں دیں گے، بھارت نے پانی روکا تو اسے جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 5 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 8 منٹ قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 3 گھنٹے قبل





