سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل 60 دن کی جنگ بندی پر آمادہ ہو چکا ہے، اور حماس کو یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے، ورنہ نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔


حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی 60 روزہ جنگ بندی تجویز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ترجمان حماس کے مطابق، جنگ بندی کی اس نئی تجویز کی تفصیلات ثالثوں کے ذریعے تنظیم تک پہنچ چکی ہیں۔
حماس کے سینئر رہنما طاہر النونو نے بیان میں کہا کہ اگر کوئی بھی تجویز جنگ کے مکمل خاتمے کا راستہ فراہم کرتی ہے، تو ہم اسے سنجیدگی سے پرکھیں گے اور قبول کرنے پر آمادہ ہوں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حماس کے نمائندے قاہرہ میں مصری اور قطری ثالثوں سے ملاقات کریں گے تاکہ باقی ماندہ اختلافات کو کم کیا جا سکے اور مذاکرات کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔
حماس کے ترجمان نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ ماضی میں اسرائیل نے کئی مرتبہ یک طرفہ طور پر جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کی، جس سے اعتماد کو نقصان پہنچا۔ تاہم اگر عالمی طاقتیں اسرائیل کی جانب سے اس بار سنجیدہ ضمانت فراہم کریں، تو حماس اپنی شرائط کے تحت اس تجویز پر غور کے لیے تیار ہے۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل 60 دن کی جنگ بندی پر آمادہ ہو چکا ہے، اور حماس کو یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے، ورنہ نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 7 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 7 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago





