وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
دشمن نے ایک بار پھر تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔ اور سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گا،شہباز شریف

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وانا کیڈٹ کالج میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کی پذیرائی کی۔ وزیر اعظم نے 2 حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بزدل دشمن نے ایک بار پھر تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔ اور سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گا۔
وزیر اعظم نےمزید کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ اور پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے دھماکہ خیز گاڑی کے ذریعے مین گیٹ تباہ کرنے کی کوشش کی تاکہ نوجوان طلبہ میں خوف و ہراس پیدا کیا جا سکے۔ تاہم سیکیورٹی فورسز نے حملے کو بروقت ناکام بنا کر طلبہ اورکالج عملے کو محفوظ رکھا۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

