ایئر چیف کا دورہ امریکا: دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور ٹیکنالوجی کے تبادلوں پر اہم پیش رفت
ایئر چیف نے اس موقع پر پاک-امریکا دفاعی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں فضائی افواج کے مابین تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔


چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے حالیہ دورۂ امریکہ کے دوران اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور تکنیکی اشتراک پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دفاعی شراکت داری کو مستحکم کرنے کی جانب ایک اسٹریٹیجک سنگ میل ثابت ہوا۔ اس موقع نے نہ صرف علاقائی اور عالمی سیکیورٹی امور پر مشاورت کا موقع فراہم کیا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔
ایئر چیف نے پینٹاگون میں امریکی سیکرٹری آف دی ایئر فورس (انٹرنیشنل افیئرز) مس کیلی ایل سیبولٹ اور چیف آف اسٹاف آف یونائیٹڈ اسٹیٹس ایئر فورس جنرل ڈیوڈ ڈبلیو آلوین سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں دوطرفہ فوجی تعاون، مشترکہ تربیتی پروگرام، باہمی عملیت، اور ابھرتی ہوئی فضائی ٹیکنالوجیز کے تبادلوں پر گفتگو ہوئی۔
ایئر چیف نے اس موقع پر پاک-امریکا دفاعی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں فضائی افواج کے مابین تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فریقین نے مستقبل میں اعلیٰ سطحی روابط اور مشترکہ مشقوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
دورے کے دوران امریکی محکمہ خارجہ میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بیورو آف پولیٹیکل-ملٹری افیئرز کے براؤن ایل اسٹینلی اور بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز کے ایرک میئر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کے علاقائی استحکام میں کردار، انسداد دہشت گردی کی کوششوں، اور جیوپولیٹیکل صورتِ حال پر پاکستان کے مؤقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کیپیٹل ہل میں ایئر چیف نے امریکی کانگریس کے اہم ارکان مائیک ٹرنر، رچ میک کارمک اور بل ہیزنگا سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی سلامتی، اسٹریٹیجک چیلنجز اور جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کے تبادلے کے امکانات پر بات چیت کا موقع فراہم کیا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 7 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 8 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل


