27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو غیر معمولی عزت دی،میں نے ووٹ پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے دیا،سینیٹر


اسلام آباد: 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے کردار سے بھارت کو تاریخی شکست ہوئی۔
سینیٹ اجلاس سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی شکست تسلیم نہیں کر رہا تھا لیکن اب اسے ماننا پڑا۔
انہوں نےمزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو غیر معمولی عزت دی۔ میں نے ووٹ پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے دیا۔
سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ کچھ ارکان طنز کرتے ہیں لیکن پہلے اخلاقیات سیکھیں، قانون سازی ہر دور میں ہوتی رہے گی۔ یہ کسی کا اجارہ نہیں۔ اور اگر کل ہماری حکومت آئے گی تو علی ظفر قانون سازی کریں گے۔ اور ہر حکومت اپنی باری میں آئینی ترامیم لاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سال میرے خاندان کے 10 افراد گرفتار ہوئے۔ اور پی ٹی آئی میں کسی کا ایک فیصد بھی نقصان نہیں ہوا۔ میری فیملی کے 10 سے 15 افراد اٹھائے گئے۔ اور پارٹی نے میرے لیے کوئی آواز نہیں اٹھائی۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ترمیم کے بعد میرے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس جمع کرایا گیا،میں اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں، وقت ضائع کرنے پر ارکان سے معذرت خواہ ہوں۔
سیف اللہ ابڑو نے استعفیٰ کے بعد الیکشن کمیشن کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی استدعا کر دی۔
قبل ازیں 27ویں آئینی ترمیم مین سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا پارٹی پارٹی کے مخالف ووٹ دینے پر پی ٹی آئی نے سیف اللہ ابڑو کے خلاف 63 اے کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا۔
سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ سیف اللہ ابڑو نااہل ہو چکے ہیں ہم ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں گے، بطور پارلیمانی لیڈر میں نے تمام سینیٹرز کو ووٹ نا دینے کی ہدایت کی تھی۔
سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ سیف اللہ ابڑو نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے اور حکومت کو ووٹ دیا ہے۔
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 3 دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 3 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 3 دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 دن قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 3 دن قبل
