Advertisement

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

فائرنگ کے وقت فاسٹ بولر نسیم شاہ گھر پر موجود نہیں تھے اور نہ اس واقعہ میں کوئی زخمی ہوا ہے،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Nov 10th 2025, 8:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

لوئر دیر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، واقعے میں گھر کے مین گیٹ،کھڑکیوں اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق دیرلوئر میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے رہائشگاہ کے مین گیٹ، کھڑکیوں اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس کا واقعہ کے بعد یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، واقعے کا مقدمہ معیار تھانے میں درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس کا واقعہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت فاسٹ بولر نسیم شاہ گھر پر موجود نہیں تھے اور نہ اس واقعہ میں کوئی زخمی ہوا ہے۔

Advertisement