سانحہ سوات نے ریسکیو نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، 1122 حکام کی وضاحت
سوات میں حالیہ سیلابی ریلے کے دوران پیش آنے والے دل خراش واقعے نے ریسکیو سروسز کی ناکافی تیاری اور سہولیات کو بے نقاب کر دیا ہے۔


سوات میں حالیہ سیلابی ریلے کے دوران پیش آنے والے دل خراش واقعے نے ریسکیو سروسز کی ناکافی تیاری اور سہولیات کو بے نقاب کر دیا ہے۔
ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان بلال فیضی نے انکشاف کیا کہ اس ہنگامی صورت حال میں جو کشتیاں استعمال کی گئیں، وہ مؤثر نہیں تھیں۔ ان کے مطابق، سیلابی ریلوں میں ریسکیو کے لیے دو قسم کی کشتیاں مخصوص ہیں، مگر اس واقعے میں وہ حالات سے ہم آہنگ ثابت نہ ہو سکیں۔
بلال فیضی کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ کشتی استعمال کی گئی۔ ابتدائی کوشش میں غوطہ خوروں نے تین افراد کو بحفاظت نکالا، لیکن پانی کے شدید بہاؤ کی وجہ سے دوسری کوشش ناکام ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اداروں کو ابتدائی طور پر اطلاع ملی کہ کچھ بچے ایک ہوٹل میں پھنسے ہوئے ہیں، جس پر فوری طور پر ایمبولینس روانہ کی گئی۔ لیکن موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ بچے ہوٹل میں نہیں بلکہ سیلابی ریلے کی زد میں آ چکے تھے، جس سے امدادی کارروائیوں میں قیمتی وقت ضائع ہوا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل دریائے سوات میں ایک ہولناک سانحہ پیش آیا، جس میں 17 افراد پانی میں بہہ گئے تھے۔ ان میں سے 4 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، 12 کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتا ہے۔
ایک متاثرہ شخص، جس نے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو کھو دیا، اب اپنے لاپتا بیٹے کے انتظار میں آنکھیں نم کیے بیٹھا ہے۔ یہ سانحہ نہ صرف انسانی المیہ ہے بلکہ ریسکیو نظام کے اندرونی خلاء کو بھی واضح کرتا ہے، جس پر فوری توجہ اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 12 گھنٹے قبل

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 13 گھنٹے قبل

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 12 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے
- 8 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی بیٹرز ٹاپ 10 سے باہر، جو روٹ سرفہرست
- 9 گھنٹے قبل

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی جنگ بندی تجویز پر غور کریں گے، فیصلہ تفصیلات دیکھ کر ہو گا: حماس
- 9 گھنٹے قبل

ایئر چیف کا دورہ امریکا: دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور ٹیکنالوجی کے تبادلوں پر اہم پیش رفت
- 8 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 13 گھنٹے قبل