انگلینڈ کے بلے باز بڑے ہدف کے تعاقب میں ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار نظر آئے، اور صرف 83 کے اسکور پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھے


برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد میزبان انگلینڈ کو 336 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
بھارتی کپتان شبمن گل کی پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اور دوسری اننگز میں سنچری، جبکہ فاسٹ بولر آکاش دیپ کی میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹوں کی شاندار کارکردگی نے بھارت کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے 587 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔ شبمن گل نے شاندار 269 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ راویندرا جڈیجا نے 89 اور یشسوی جیسوال نے 87 رنز بنا کر اسکور میں نمایاں اضافہ کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 3 جبکہ جوش ٹنگ اور کرس ووکس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم ابتداء میں مشکلات کا شکار رہی، مگر جیمی اسمتھ (184) اور ہیری بروک (158) کی شاندار اننگز نے ٹیم کو سہارا دیا۔ تاہم پوری ٹیم 407 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارت کے محمد سراج نے 6 اور آکاش دیپ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے 180 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا اور ایک بار پھر رنز کا انبار لگا دیا۔ کپتان شبمن گل نے 161 رنز کی اننگز کھیل کر دوبارہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کے ساتھ جڈیجا (69)، رشبھ پنتھ (65) اور کے ایل راہول (55) بھی نمایاں رہے۔ بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی اور انگلینڈ کو 608 رنز کا ہدف دیا۔
شعیب بشیر اور جوش ٹنگ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کے بلے باز بڑے ہدف کے تعاقب میں ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار نظر آئے، اور صرف 83 کے اسکور پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھے۔ ایک بار پھر جیمی اسمتھ نے مزاحمت کی کوشش کی، مگر وہ 88 رنز پر آکاش دیپ کا شکار بنے۔ انگلینڈ کی ٹیم 271 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
بھارت کے فاسٹ بولر آکاش دیپ نے دوسری اننگز میں 99 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں اپنی مجموعی وکٹوں کی تعداد 10 کر لی۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں ایک اور ترقی، چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل متعارف
- 3 منٹ قبل

بنوں : ایف سی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا ڈرون حملہ،ایک اہلکار شہید،3زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

صدر ٹرمپ آج آذربائیجان اورآرمینیا کے تاریخی امن معاہدے کی میزبانی کرینگے
- 2 گھنٹے قبل

میجر طفیل محمد شہید نشان حیدرکا 67 واں یوم شہادت،صدر ،وزیر اعظم وعسکری قیادت کا خراج عقیدت
- 2 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 13 گھنٹے قبل

اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب،نیتن یاہوکاآپریشن سیندور کے دوران بھارت کی مدد کا اعتراف
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر ،ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 46 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 13 گھنٹے قبل

میانوالی :سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 خطرناک دہشتگر دہلاک
- 9 منٹ قبل

اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کی منظوری دے دی،شہریوں کو انخلا کا حکم
- 2 گھنٹے قبل