لاہور سے اسکردو جانے والی پرواز کو پرندہ ٹکرانے پر واپس لینڈ کرایا گیا، پرواز منسوخ
ترجمان نے بتایا کہ طیارے میں سوار 149 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے، جبکہ پرواز پی اے 481 کو منسوخ کر دیا گیا ہے

شائع شدہ a year ago پر Jul 6th 2025, 10:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

لاہور سے اسکردو جانے والی ایک نجی ائیرلائن کی پرواز کو پرندہ ٹکرانے کے واقعے کے بعد واپس لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔
ائیرلائن کے ترجمان کے مطابق، پرواز پی اے 481 کو لاہور سے روانگی کے فوری بعد برڈ اسٹرائیک کا سامنا کرنا پڑا۔ احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو فوری طور پر واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ طیارے میں سوار 149 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے، جبکہ پرواز پی اے 481 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسکردو سے لاہور آنے والی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے ہیں، جس کی مرمت کے بعد ہی طیارہ دوبارہ پرواز کے قابل ہوگا۔

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 19 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 16 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 21 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات





