Advertisement

ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست، سیریز کینگروز کے نام

آسٹریلوی بلے باز ایلکس کیری نے مجموعی طور پر 93 رنز بنا کر مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 7th 2025, 3:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں   مسلسل دوسری شکست، سیریز کینگروز کے نام

سینٹ جارج : آسٹریلیا نے  ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 133رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0  سے اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ جارج میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز  ویسٹ انڈیز کی ٹیم 277 رنز کا ہدف حاصل نا کر سکی  اور 143  رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے دوسری اننگز میں روسٹن چیس 34  رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور ناتھن لیون نے  3,3 اور  جوش ہیزل ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا  نے پہلی اننگزمیں 286 اور دوسری اننگز میں 243 رنز بنائے، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں  253 اور دوسری اننگز میں 143  رنز بنا سکی۔
آسٹریلوی  بلے باز  ایلکس کیری نے  مجموعی طور پر 93  رنز بنا کر مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں کریبین ٹیم کو 159  رنز سے شکست ہوئی تھی ،  سیریز کا آخری ٹیسٹ کا آغاز 12  جولائی سے کنگسٹن میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • a day ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 10 hours ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 11 hours ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 11 hours ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 10 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • a day ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 5 hours ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 8 hours ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • a day ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • a day ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • a day ago
Advertisement