لیاری بلڈنگ حادثہ ، سندھ حکومت کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان
غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سخت قانون سازی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک کیا جا سکے،سعید غنی


کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد کے علاقے لیاری میں بلڈنگ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کو 10،10لاکھ روپے معاوضہ اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت کراچی میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیاء لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری بلڈنگ سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیاری کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں 27 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ غیر قانونی تعمیرات پر سخت برہم ہیں، اور انہوں نے ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر سعید غنی نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مکمل داد رسی کی جائے گی۔
وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ شہر قائد میں خستہ حال 51 عمارتوں کو گرانے کا کام جلد شروع کیا جائے گا، آئندہ 24 گھنٹوں میں دیگر مخدوش عمارتوں کی رپورٹ آ جائے گی۔
سعید غنی نے مزید بتایا کہ کراچی میں 588 عمارتوں کو خطرناک اور سندھ بھر میں 744 عمارتوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے،غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سخت قانون سازی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کمشنر کراچی کو کمیٹی میں شامل کرکے 2 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جس کی سفارشات پر بے رحم آپریشن کیا جائے گا۔

کراچی میں پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
- 7 گھنٹے قبل

سعودی ایئرلائن " فلائی اڈیل" کا پاکستان کے لیے چار نئے فضائی راستوں کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ایک اور 90 دن کا پلان آیا ہے،علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مارتے ہیں، عظمیٰ بخاری
- ایک گھنٹہ قبل

پاور ڈویژن کی بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید
- 7 گھنٹے قبل

دنیا بھر میں کشمیری عوام یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں
- 7 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت طبعی تھی، خود کشی یا پھر قتل؟ پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دےدی
- 35 منٹ قبل

چکری انٹر چینج : مسافر بس گہری کھائی میں جا گری۔5 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی
- 2 گھنٹے قبل
ریسلر انعام بٹ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب
- ایک گھنٹہ قبل

ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، کرپشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات
- 4 گھنٹے قبل

ایران پر اسرائیلی حملے کے دوران صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف
- 7 گھنٹے قبل
امریکہ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا 90 روز کی تحریک کا اعلان، تحریک میں آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈا پور
- 5 گھنٹے قبل