جمشید جامی کے خلاف فلم، میوزک ڈائریکٹر سہیل جاوید نے ڈائریکٹ کمپلین دائر کی تھی ،جس پرماتحت عدالت نے ان کو دوسال کی سزا سنائی تھی۔


کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے معروف فلم ساز اور رائٹر جمشید محمود عرف جامی کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کے دوران ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے سزا کو معطل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جمشید محمود عرف جامی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت نے جمشید محمود عرف جامی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے حکم دیا کہ جامی 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرائیں، جس کے بعد انہیں آج ہی جیل سے رہا کیا جائے گا۔
اس موقع پر فلم ساز جمشید محمود جامی کے وکیل حافظ محمد ایڈووکیٹ کے مطابق عدالت کا فیصلہ ان کے مؤکل کے لیے بڑی ریلیف ہے۔
جامی کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔ جس جرم میں سزا دی گئی وہ قابلِ ضمانت ہے۔
خیال رہے کہ جمشید جامی کے خلاف فلم، میوزک ڈائریکٹر سہیل جاوید نے ڈائریکٹ کمپلین دائر کی تھی جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے جمشید محمود عرف جامی کو 2 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
ماتحت عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا تھا کہ ملزم نے شکایت کنندہ کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر غیر محتاط رویہ اپنایا، ملزم توہین آمیز مواد کی تردید اور خود کو علیحدہ رکھنے میں بھی ناکام رہا۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل



