فورسزکی افغان طالبان کے خلاف مؤثر جوابی کارروائیاں،جلال آباد اورننگرہار میں سٹوریج سائٹس تباہ
پاک فوج نے افغانستان کی حدود کے اندرمتعدد جوابی کارروائیاں کیں اور کابل، قندھار اور پکتیا سمیت دیگر مقامات پر موجود عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا ،حکام


اسلام آباد:سیکیوررٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے خلاف مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ بھرپور فضائی حملے کے نتیجے میں جلال آباد میں ایمونیشن ڈیپو اور ڈرونز سٹوریج کو تباہ کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاک افواج کی مؤثر اور تباہ کن کارروائیوں کے باعث دشمن کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ فورسز ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پُرعزم ہیں۔
ذرائع کے مطابق ننگرہار میں کامیاب فضائی کارروائی کے دوران خوگانی بیس کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر پسپائی کا سامنا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن غضب للحق اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ جمعرات 26 فروری کی رات پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔
پاک فوج نے افغانستان کی حدود کے اندر مختلف مقامات پر جوابی کارروائیاں کیں اور کابل، قندھار اور پکتیا سمیت دیگر مقامات پر موجود عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور کئی چیک پوسٹیں تباہ کیں۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago





