میں نے سفارتی مداخلت کرتے ہوئے جنگ رکوا کردنیا کو ایٹمی تباہی سے بچایا اور مجھے فخر ہے کہ میں نے دنیا بھر میں کئی جنگیں روکنے میں کردارادا کیا،ٹرمپ


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی جھوٹوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی جنگی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 5سے 6طیارے گرائے، دنیا کی کئی جنگیں روکنے پر فخر ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان خطرناک جنگ کا خاتمہ کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن سینیٹرزکے اعزازمیں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئےاعتراف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے دوران پاک فضائیہ نے 5 بھارتی جنگی طیارے مارگرائے گئے تھے۔
اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے انڈیا پاکستان کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت طیارے فضا میں مار گرائے جا رہے تھے، پانچ پانچ، چار یا پانچ، لیکن میرا خیال ہے کہ پانچ طیارے واقعی مار گرائے گئے تھے۔‘
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں حالات انتہائی خراب تھے اور دونوں ایٹمی ریاستیں ایک خطرناک تصادم کے دہانے پر پہنچ چکی تھیں۔
صدر ٹرمپ نے ایک دفعہ پھر جنگ بندی کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ میں نے ذاتی طورپرسفارتی مداخلت کرتے ہوئے جنگ رکوا کردنیا کو ایٹمی تباہی سے بچایا اور مجھے فخر ہے کہ میں نے دنیا بھر میں کئی جنگیں روکنے میں کردارادا کیا۔
یہ بیان بھارتی مؤقف پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن گیا ہے جبکہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پرتصدیق ہو گئی۔
خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق عالمی معتبر جریدوں سمیت رافیل بنانے والی واے کمپنی،انڈین چیف آف ڈیفنس اسٹاف ،بھارتی فضائیہ کے چیف ائیر مارشل اے کے بھارتی بھی کر چکے ہیں۔
تا ہم اس حوالے سے بھارتی حکام نے طیاروں کی درست تعداد نہیں بتائی، تاہم آج امریکی صدر نے ایک دفعہ پھر پاکستانی دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی جنگی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا۔

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 4 گھنٹے قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 گھنٹے قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 4 گھنٹے قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 2 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 9 گھنٹے قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 2 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- ایک دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 2 دن قبل

