لندن : ائیر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے طیارے سی ون 30 کی دھوم،پہلی پوزیشن حاصل کر لی
دنیا بھر سے آئے شائقین پی اے ایف کے جہازوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔


لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں ہونے والے ائیر ٹیٹو شو میں پاکستان ائیر فورس کے طیارے سی ون 30 کی دھوم مچ گئی۔
پاک فضائیہ کے سی ون 30 طیاے میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، شو میں پاک فضائیہ کے سی ون 30 اور جے ایف17 طیارے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔
دنیا بھر سے آئے شائقین پی اے ایف کے جہازوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے، برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو کا آج پہلا دن تھا۔
یہ عالمی شہرت یافتہ ایئر شو برطانیہ میں منعقد ہوا، جے ایف 17 سی بلاک تھری کو ’اسپرٹ آف دی میٹ‘ ٹرافی سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ طیاروں کی شاندار پرواز اور تکنیکی مہارت کے اعتراف میں دیے گئے، جے ایف تھنڈر نے پاکستان سے برطانیہ تک مسلسل، نان اسٹاپ ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ کے ذریعے سفر کیا۔
جے ایف 17 سی بلاک تھری پاکستان کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتا ہے۔
عالمی سطح پر اس کامیابی نے پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کو فخر سے ہمکنار کیا ہے۔
رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو جیسے معتبر فضائی شو میں یہ کامیابی پاک فضائیہ کی قابلیت کو تسلیم کیے جانے کا ثبوت ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 16 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 18 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 21 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 17 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 19 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل





