بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
بھارت میں کئی سال تک ٹرانسجینڈر خاتون "نیہا" کے نام سے زندگی گزارنے والے بنگلادیشی شہری عبدالکلام کو پولیس نے ایک خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کر لیا۔


بھارت میں کئی سال تک ٹرانسجینڈر خاتون "نیہا" کے نام سے زندگی گزارنے والے بنگلادیشی شہری عبدالکلام کو پولیس نے ایک خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عبدالکلام 10 سال کی عمر میں غیر قانونی طور پر بنگلادیش سے بھارت آیا تھا اور ابتدائی طور پر ممبئی میں مقیم رہا، جہاں وہ تقریباً 20 سال تک رہا۔ بعدازاں وہ بھوپال منتقل ہو گیا اور وہاں خود کو ایک ٹرانسجینڈر خاتون کے طور پر "نیہا" کے نام سے رجسٹر کروایا۔
عبدالکلام نے نہ صرف مقامی خواجہ سرا کمیونٹی میں اپنی شناخت بنا لی، بلکہ ایک بھارتی شہری کے طور پر متعدد سرکاری دستاویزات بھی حاصل کر لیں، جن میں راشن کارڈ، ووٹر آئی ڈی اور پاسپورٹ شامل تھے۔ پولیس کے مطابق اُس نے بھارتی پاسپورٹ کے ذریعے کئی بار بنگلادیش کا سفر بھی کیا، مگر اس دوران اس پر کسی کو شبہ نہیں ہوا۔
پولیس نے عبدالکلام کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔ اس پر غیر قانونی داخلہ، جعلسازی، اور بھارت کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے جیسے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 19 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 19 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 12 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 17 hours ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 hours ago







