زیادہ تر اموات گھر گرنے، سیلاب، بجلی گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور ڈوبنے سے ہوئیں،رپورٹ


اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ مون سون بارشوںکے دوران ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔
این ڈی ایم اےکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 افراد پنجاب اور ایک خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہوا جن میں 4 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں،جس کے بعد 26 جون سے 20 جولائی تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 216 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق مون سون کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ 135 اموات ہوئیں، خیبر پختونخوا میں 42، سندھ میں 21، بلوچستان میں 16 جبکہ اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ، ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق اب تک بارشوں سےجاں بحق افراد میں 75 مرد، 40 خواتین اور 101 بچے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 افراد زخمی ہوئی اور اب تک مجموعی طور پر 582 افراد زخمی ہوچکے۔
جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 16، گلگت میں 3 اور آزاد جموں کشمیر میں ایک شہری زخمی ہوا،زخمی ہونے والوں میں 227 مرد، 163 خواتین اور 192 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر اموات گھر گرنے، سیلاب، بجلی گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور ڈوبنے سے ہوئیں،جبکہ 26 جون سے 20 جولائی تک 779 گھر تباہ اور 195 جانور ہلاک ہوئے۔

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 8 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 8 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 11 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 12 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 11 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 9 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 12 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 11 گھنٹے قبل