مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے احکامات غیر قانونی ہیں،بابر سلیم سواتی


سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔
بابر سلیم سواتی کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے احکامات غیر قانونی ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے حلف برداری کے معاملے میں آئین سے تجاوز کیا۔ عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ کو متعین آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوتا ہے، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کرنا آئینی وقانونی عمل تھا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس ملتوی کرنا غیر حاضری یا آئینی فریضہ سے انکار نہیں سمجھا جا سکتا، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے گورنر کو حلف کے لیے ہدایات جاری کیں، اس طرح کے اقدامات اداروں کے درمیان اختیارات کے توازن کو بگاڑنے کا باعث بنتے ہیں۔
خط میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے مجھے اپنی صفائی کا موقع نہیں دیا، بغیر عدالتی کارروائی یا درخواست کے عدالتی احکامات جاری کرنا اختیارات سے تجاوز کی واضح مثال ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان حلف نہیں اٹھا سکے تھے، اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اجلاس 24 جولائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا تھا۔
اس معاملے پر اپوزیشن جماعتیں پشاور ہائی کورٹ پہنچیں اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے حلف برداری کے لیے گورنر خیرپختونخوا کو نامزد کیا، جس کے بعد مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔
تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کیا۔

جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کا مقامی سنیما میں رنگا رنگ پریمیئر شو
- 2 hours ago

وزیراعظم کا "نشانِ پاکستان" لینے سے انکار
- an hour ago

وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان
- an hour ago

سپریم کورٹ کا بڑا قدم، رولز 1980 کی جگہ نئے رولز 2025 نافذ، عدالتی نظام مکمل ڈیجیٹل
- 4 hours ago

کراچی : جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 6 hours ago

عالمی منڈی میں کمی کے اثرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان
- 7 hours ago

دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، اسحاق ڈار
- 5 hours ago

بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی ہدایت پر جیل میں حکیمی ادویات بھی استعمال کرنے لگے
- 7 hours ago

معرکہ حق میں نمایاں کارگردگی، فیلڈ مارشل سمیت سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا
- 5 hours ago

بلاول بھٹو اور عطا تارڑ اعلیٰ ترین سول اعزاز کے لیے نامزد
- 6 hours ago

ابو ظہبی میں یوم آزادی پاکستان کی شاندار تقریب، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت
- 7 hours ago

مسلم لیگ ن کلچر اینڈ سپورٹس ونگ پنجاب کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب
- 4 hours ago