ایران کا جوہری پروگرام پر 3 یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ مذاکرات جمعے کو استنبول میں ہوں گے، رپورٹ


ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر 3 یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لیے اصولی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بات چیت برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ ہوں گی جو آئندہ ہفتے متوقع ہے، تاہم اس کے وقت اور مقام پر تاحال غور جاری ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے یہ پیشرفت یورپی ممالک کی دھمکیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔
تین یورپی ممالک کی جانب سے ایران کو مذاکرات نہ کرنے پر عالمی پابندیاں لگائے جانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
ای 3 ممالک نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسرائیلی حملے سے پہلے جاری ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات دوبارہ بحال نہ ہوئے یا کوئی ٹھوس پیش رفت نہ ہوئی تو وہ اگست کے آخر تک اقوام متحدہ کی پابندیاں ایران پر دوبارہ لاگو کر دیں گے۔
ایران نے اسرائیلی حملے میں امریکہ کو شریک جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران، جوہری سائنسدانوں اور سینکڑوں شہریوں کو قتل کیا گیا۔ امریکہ نے بھی تین بڑے ایرانی جوہری مراکز پر حملے کیے اور دعویٰ کیا کہ وہ انہیں مکمل طور پر تباہ کر چکا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ امریکہ کے ساتھ تعطل کا شکار جوہری مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات معطل ہو گئے تھے۔
ایرانی حکومت اقوام متحدہ کی ممکنہ پابندیوں کی بحالی سے بچنے کے لیے یورپی ممالک سے مذاکرات پر آمادہ ہوئی ہے، تاہم تہران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر کسی بھی قسم کی رعایت دینے کو تیار نہیں۔

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- ایک گھنٹہ قبل

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر الیکشن کی تیاریاں مکمل،25 امیدوارمد مقابل
- 3 گھنٹے قبل

کے پی حکومت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کو چیلنج کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان کے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل

غزہ،خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری،مزید 115 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ
- 17 منٹ قبل

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان : میاں بیوی کے قتل میں ملوث 11 ملزمان گرفتار،ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج
- 3 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں پر حلف برداری،اسپیکر کے پی اسمبلی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
- 4 گھنٹے قبل