حالیہ مون سون بارشوں سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے اب تک مجموعی طور پر 266 افراد جاں بحق اور 628 زخمی ہوئے،رپورٹ


اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق حالیہ بارشوں سے 14 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے، جس کے بعد ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 266 افراد جاں بحق اور 628 زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے بارشوں، سیلاب اور لینڈ لائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں بارشوں کے باعث حادثات میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 17 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 5، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 3،3، اسلام آباد میں 2 اور سندھ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
اسی طرح این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق 26 جون سے اب تک 266 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ مختلف واقعات میں 628 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 94 مرد، 46 خواتین اور 126 بچے شامل ہیں جبکہ سب سے زیادہ 144 اموات پنجاب میں ہوئیں۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں 63 اور سندھ میں 25 افراد جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 16، گلگت بلتستان میں 8، آزاد کشمیر میں 2 اور اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 488 ، خیبرپختونخوا میں 69، سندھ میں 40، بلوچستان میں 4، گلگت بلتستان میں 8، کشمیر میں 10 اور اسلام آباد میں 3 افراد زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 246 مکانات کو نقصان پہنچا اور 38 جانور پانی میں بہہ گئے، مجموعی طور پر اب تک ایک ہزار 251 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 366 جانور ہلاک ہوئے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 hours ago


