Advertisement

جنوبی افریقہ کے بلے باز نےانڈر 19کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

جورچ وین کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت جنوبی افر یقہ نے زمبابو ے کو 385 رنز کا بڑا ہدف دیا، تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم107 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 گھنٹے قبل پر جولائی 26 2025، 12:42 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنوبی افریقہ کے بلے باز نےانڈر 19کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

ہرارے: جنوبی افریقہ کے 18 سالہ نوجوان بیٹر جورچ وین شالک وک نے انڈر 19 ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پروٹیز بلے باز نے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل کی پہلی ڈبل سنچری بنا ڈالی، نوجوان بیٹر نے یہ اعزاز ہرارے میں جاری سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں زمبابوے کے خلاف انڈر 19 ون ڈے میچ کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔

جہاں انہوں نے محض 153 گیندوں پر 215 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اس طوفانی اننگز میں 19 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، یہ اس فارمیٹ میں کسی بھی بلے باز کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔

جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر سے قبل سب سے بڑا انفرادی اسکور سری لنکا کے ہسیتھابویا گوڈا کا تھا انہوں نے 2018ء میں 191 رنز بنائے تھے۔

جورچ وین کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت جنوبی افر یقہ نے زمبابو ے کو 385 رنز کا بڑا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی انڈر 19 ٹیم 25 ویں اوور میں 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

Advertisement
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بیان کا غلط مطلب  لیا گیا، اسحاق ڈار کی وضاحت

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بیان کا غلط مطلب لیا گیا، اسحاق ڈار کی وضاحت

  • 13 گھنٹے قبل
نشانِ حیدر پانے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج  عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

نشانِ حیدر پانے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

  • 36 منٹ قبل
28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچواں  اسپیل شروع،پی ڈی ایم اے  کا الرٹ جاری

28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچواں اسپیل شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

  • 15 منٹ قبل
 چیف آف ڈیفنس کانفرنس،  عالمی خطرات کے مقابل  فوجی تعاون ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

 چیف آف ڈیفنس کانفرنس،  عالمی خطرات کے مقابل فوجی تعاون ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 14 گھنٹے قبل
پیرو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 18 افراد ہلاک

پیرو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 18 افراد ہلاک

  • 28 منٹ قبل
گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، چار لاپتہ

گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، چار لاپتہ

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

  • 11 گھنٹے قبل
اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی

اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی

  • 11 گھنٹے قبل
سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے پر آ گیا

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے پر آ گیا

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا

پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا

  • 13 گھنٹے قبل
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپئنز کی  ویسٹ انڈیز کو49 رنز سے  شکست

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپئنز کی ویسٹ انڈیز کو49 رنز سے شکست

  • 32 منٹ قبل
تھائی لینڈ، کمبوڈیاکے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ

تھائی لینڈ، کمبوڈیاکے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ

  • 24 منٹ قبل
Advertisement