محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق، ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کی سربراہی میں قائم اس تین رکنی کمیٹی میں ڈی آئی جی عرفان بلوچ اور ایس پی عابد بلوچ بھی شامل ہیں


سینئر صحافی خاور حسین کی پراسرار موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق، ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کی سربراہی میں قائم اس تین رکنی کمیٹی میں ڈی آئی جی عرفان بلوچ اور ایس پی عابد بلوچ بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر سات روز میں رپورٹ پیش کرے۔
واقعے کی تفصیلات:
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خاور حسین سانگھڑ میں ایک ہوٹل کی پارکنگ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، وہ اکیلے تھے اور دو بار گاڑی سے اُتر کر ہوٹل کا واش روم استعمال کرنے گئے۔ ایک موقع پر انہوں نے ہوٹل کے منیجر سے واش روم کے بارے میں دریافت کیا، اور بعد ازاں چوکیدار سے بھی یہی سوال کیا۔
فیصل بشیر میمن کے مطابق، جب چوکیدار دوبارہ گاڑی کے پاس پہنچا تو اس نے خاور حسین کی گولی لگی لاش دیکھی۔
"خاور نے ذاتی تحفظ کے لیے پستول رکھا ہوا تھا۔ تاہم، ہم ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے، تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔"
خاور حسین نے مئی میں اپنے والدین کو امریکا منتقل کیا تھا۔ ان کے بہنوئی زبیر علی کے مطابق، خاور ایک مجلس میں شرکت کے لیے سانگھڑ آئے تھے جو ان کے بہنوئی کے گھر منعقد ہو رہی تھی، تاہم وہ مجلس میں نہیں پہنچ سکے۔
زبیر علی نے بتایا "رات کو ایک دوست نے اطلاع دی کہ ہوٹل کی پارکنگ میں ایک کالے رنگ کی گاڑی میں لاش موجود ہے، شبہ ظاہر کیا گیا کہ یہ خاور حسین ہیں۔
خاور حسین کی اچانک موت نے صحافتی برادری کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ وہ بیوہ اور دو کمسن بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے بھائی اور والدین امریکا میں مقیم ہیں، اور تدفین کا اعلان ان کے وطن واپس آنے کے بعد کیا جائے گا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 41 منٹ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک گھنٹہ قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 2 گھنٹے قبل





