ملائکہ نے نوجوان لڑکیوں کو شادی میں جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا "زندگی کے سفر کو اچھی طرح سمجھ لینے کے بعد شادی کا فیصلہ لینا زیادہ بہتر ہوتا ہے


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا نے 51 سال کی عمر میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ "جب میری ارباز خان سے شادی ہوئی تو میری عمر کم تھی، اُس وقت بہت کچھ سمجھنے کا موقع نہیں ملا۔"
ملائکہ نے نوجوان لڑکیوں کو شادی میں جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا "زندگی کے سفر کو اچھی طرح سمجھ لینے کے بعد شادی کا فیصلہ لینا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔"
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب دوبارہ شادی کرنا چاہیں گی؟
تو انہوں نے جواب دیا "میں محبت پر یقین رکھتی ہوں اور میں نے کبھی دوسری شادی سے متعلق ’نہ‘ نہیں کہا۔"
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملائکہ کی ممکنہ دوسری شادی سے متعلق چہ مگوئیاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔
ملائکہ کی شادی اور رشتوں کی جھلک:
یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا نے 1998 میں اداکار ارباز خان سے شادی کی تھی، اور دونوں نے 18 سال ساتھ گزارنے کے بعد 2017 میں علیحدگی اختیار کر لی۔
ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ 2018 میں اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلق میں رہیں، تاہم دونوں نے 2023 میں راہیں جدا کر لیں۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک گھنٹہ قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل






