Advertisement
پاکستان

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

شکایات کے اندراج اور ان کا ازالہ کرنے کے لیے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر ستمبر 19 2026، 8:46 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم کے تحت ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ تقریباً پندرہ لاکھ ٹوکن جاری کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر کے پٹرول سٹیشنز پر چھ لاکھ اسی ہزار ٹوکن پہلے ہی استعمال کیے جا چکے ہیں۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ شکایات کے اندراج اور ان کا ازالہ کرنے کے لیے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پٹرول سٹیشنز پر یا رجسٹریشن کے دوران مسائل کا سامنا کرنے والے افراد 9771 پر کال کرکے شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ اگر صارف کے پاس متعلقہ گاڑی کے دستاویزات اور اس کی تحویل موجود ہو تو موٹر سائیکل، چنگ چی یا رکشے کی ملکیت لازمی نہیں ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ رجسٹریشن اور شکایات کا پورا عمل عام ایس ایم ایس کے ذریعے رکھا گیا ہے تاکہ سمارٹ فون یا انٹرنیٹ تک رسائی نہ رکھنے والے افراد بھی سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Advertisement
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 4 hours ago
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 4 days ago
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 19 hours ago
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 3 days ago
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 3 hours ago
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 4 days ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 4 days ago
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 3 days ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 3 days ago
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 19 hours ago
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 3 days ago
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • a day ago
Advertisement