Advertisement
پاکستان

ٹرین حادثات کے تدارک کیلئے ہر کوچ میں بریک پاور لازمی قرار

ہر کوچ اور ہر ویگن کی بریک پاور 100 فیصد درست ہونے کی ٹیکنیّکل انجینئرنگ سٹاف باقاعدہ تصدیق کرے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 25 days ago پر Aug 19th 2025, 1:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرین حادثات کے تدارک کیلئے  ہر کوچ میں بریک پاور لازمی قرار

پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس سمیت گزشتہ چند ماہ میں مختلف ٹرین حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ تمام ریل گاڑیوں اور گڈز ٹرین کے ریلوے ورک ٹو رولز بریک پاورز کے ساتھ چلانا لازم قرار دیدیا۔

ہر کوچ اور ہر ویگن کی بریک پاور 100 فیصد درست ہونے کی ٹیکنیّکل انجینئرنگ سٹاف باقاعدہ تصدیق کرے گا جس ٹرین یا کوچ کی بریک پاور 100 فیصد درست نہیں ہو گی اسے فوری الگ کر دیا جائے گا۔

چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے سیدہ مریم گیلانی نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا، سرکلر تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور ٹیکنیّکل برانچ کو جاری کیا گیا ہے۔

اس بابت تمام سٹاف کو چار گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جن کے تحت کسی بھی ٹرین کے آغاز کے لئے فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے قبل ہر کوچ اور ہر ویگن کا بریکنگ میٹریل اپ ڈیٹ ہونا لازم ہوگا، بریک پاور کی قبل از وقت ٹیسٹنگ لازم قرار دیدی گئی ہے۔

چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد اپنے مسافروں کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانا، ریل کے سفر کو محفوظ بنانا، گاڑیوں کی آمد و رفت کو بروقت بنانا اور ٹرین آپریشن سٹینڈرڈ کو برقرار رکھنا ہے۔

Advertisement
کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟

  • 10 گھنٹے قبل
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا

  • 12 گھنٹے قبل
موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق

  • 9 گھنٹے قبل
برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا

  • 10 گھنٹے قبل
مستونگ :  سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک

  • 9 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

  • 8 گھنٹے قبل
چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ

  • 12 گھنٹے قبل
غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز

  • 8 گھنٹے قبل
نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی

  • 13 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ

  • 8 گھنٹے قبل
ایشیا کپ: پاکستان کی  عمان کو 93 رنز سے شکست

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement