پی ٹی آئی سیاست کریں لیکن ملک دشمنی نہ کریں،اداروں کے خلاف نازیبا گفتگو پر جواب آنا ایک فطری عمل ہے،وزیر دفاع
نی پی ٹی آئی کا سب کچھ صرف اقتدار ہے، اور انہوں نے ہمیشہ ملکی مفاد سے زیادہ اپنی سیاست کو ترجیح دی، خواجہ آصف


سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی ) سیاست ضرور کریں لیکن ملک دشمنی نہ کریں، اداروں کے خلاف ہرزاہ رسائی اور نازیبا گفتگوپر جواب آنا ایک فطری عمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ایک آئی ٹی کمپنی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ، لیکن ملک دشمنی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اداروں کے خلاف نازیبا گفتگو پر جواب آنا ایک فطری عمل ہے، تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر نے نہایت محتاط اور ذمہ دارانہ ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج مادرِ وطن کے لیے بلا تفریق جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں، لیکن جن کے صوبے میں شہادتیں ہوتی ہیں وہاں کے سیاسی رہنماء شہدا کے جنازوں میں شریک تک نہیں ہوتے۔ انہیں چاہیے کہ جنازوں میں جائیں اور دہشت گردوں و طالبان کی حمایت سے باز آئیں۔
خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے بھارتی میڈیا پر دیے گئے بیان کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی پاکستانی ایسی گفتگو کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سب کچھ صرف اقتدار ہے، اور انہوں نے ہمیشہ ملکی مفاد سے زیادہ اپنی سیاست کو ترجیح دی۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی نے افواجِ پاکستان کے حق میں کوئی مثبت بات نہیں کی، بلکہ جنگ کے ماحول میں بھی فوجی قیادت کو نشانہ بناتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات نہ صرف گمراہ کن ہیں بلکہ دشمن کے بیانیے کو تقویت دیتے ہیں۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 11 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 11 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 16 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 16 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago



