پوتدار نے 44 سال کی عمر میں شوبز میں قدم رکھا اور تقریباً 125 فلموں میں کام کیا، علاوہ ازیں 100 سے زائد ٹی وی سیریلوں میں نمایاں رہے۔


ممبئی : بالی ووڈ کی مشہور ترین فلم تھری ایڈیٹس (3 Idiots) کے معروف اداکار اچیوٹ پوتدار ا91برس کی عمر میں ممبئی میںانتقال کر گئے۔
بھارتی میٖڈیا رپورٹ کے مطابق ان کے انتقال کی وجہ ابھی تصدیق شدہ طور پر پیش نہیں کی گئی، البتہ رپورٹس میں عمر سے متعلق پیچیدگیوں کا ذکر ہے۔
انہوں نے عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں ان کی اداکاری خاص طور پر یادگار رہی، جس میں ایک پروفیسر کے کردار میں انہوں نے آئیکونک جملہ "کہنا کیا چاہتے ہو؟" ادا کیا، جو کافی مقبول ہوا اور میمز میں بدل گیا۔
خیال رہےپوتدار نے 44 سال کی عمر میں شوبز میں قدم رکھا اور تقریباً 125 فلموں میں کام کیا، علاوہ ازیں 100 سے زائد ٹی وی سیریلوں میں نمایاں رہے۔
اپنے شوبز کیریئر سے پہلے پوتدار نے انڈین آرمی میں بطور کیپٹن خدمات انجام دیں، بعد ازاں Indian Oil میں تقریباً 25 سال ملازم رہے اور ریوہ (MP) میں پروفیسر بھی رہے۔
ان کے انتقال کی خبر سے ساتھی فنکاروں اور مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہیں ایک عاجز، محنتی اور مخلص فنکار کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے، جنہوں نے اپنے نرم لیکن مؤثر انداز سے فلمی دنیا پر ایک دیرپا اثر چھوڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی آخری رسومات 19 اگست 2025 کو ٹھانے میں ادا کی جائیں گی۔

مریم نواز کا جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ملک سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر ریلوے کے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے احکامات کو لاہور انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا
- 30 منٹ قبل

کراچی کے مختلف علاقو ں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،کئی فیڈر ٹرپ کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

خیبر پختونخوا: بارشوں اور سیلاب سے مزید 45 افراد جاں بحق،مجموعی تعداد 358 تک پہنچ گئی
- 3 گھنٹے قبل

چینی وزیر خارجہ 21 اگست کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

ٹرین حادثات کے تدارک کیلئے ہر کوچ میں بریک پاور لازمی قرار
- 3 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد سینکڑوں روپے کمی
- 2 گھنٹے قبل
دبئی سے اسلام آبادآنے والے شہری میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی چوک احتجاج کیس: عدالت نے مزید چار پی ٹی آئی کارکنوں کو سزاسنادی
- 16 منٹ قبل

شہر قائد میں چند گھنٹوں کی بارش نے ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی
- 13 منٹ قبل
جی میل صارفین کے لیے گوگل نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
- ایک گھنٹہ قبل