محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی
شمالی علاقوں بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگاجبکہ شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ بالائی خیبرپختونخوا کےپہاڑوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شمالی علاقوں بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگاجبکہ شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان) میں چند مقامات پر ہلکی بارش،بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے،پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ہے ۔
اسی طرح اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات،صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلود،ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
اسی طرح سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،فیصل آباد، ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو ،بہاولپور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان تا ہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ریکارڈ کم سے کم درجہ حرارت ، لہہ ، سکردو منفی 07، زیارت ،گو پس منفی 04، گلگت ،دیر اور قلات میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 12 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 17 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل





