سپریم کورٹ کے فیصلے نے بانی پی ٹی آئی کی بے گناہی ثابت کردی،سلمان اکرم راجہ
بہت عرصے بعد ہمیں عدالتوں سے ریلیف ملا ہے، ایک کیس رہ گیا ہے القادرٹرسٹ کیس، اس میں بھی جلد ہمارےحق میں فیصلہ ہوگا،سلمان اکرم راجہ


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے بانی پی ٹی آئی کی بے گناہی ثابت کردی، لیکن یہ جدوجہد کا آخری دن نہيں ہے ، جدو جہد جاری رہےگی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت اہم سنگ میل ہے، عدالت کے سامنے ثابت ہوگیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کچھ بھی نہيں ہے، آج قوم کے لیے خوشی کا دن ہے۔
پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کامزید کہنا تھا کہ ابھی ٹرائل چلےگا، ہم ٹرائل میں بھی مقابلہ کریں گے، بہت عرصے بعد ہمیں عدالتوں سے ریلیف ملا ہے، ایک کیس رہ گیا ہے القادرٹرسٹ کیس، اس میں بھی جلد ہمارےحق میں فیصلہ ہوگا
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی پر پی ٹی آئی کے خلاف بیانیہ بنایا گیا، آج عدالت کے سامنے جو گواہی پیش کی گئی وہ ہمیشہ ہر کیس میں پیش کی گئی، ان کیسز میں 10،10سال سزا ہوئی اور بانی پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد کی گئی، تاریخ کا ہم سے وعدہ ہےکہ انصاف کا بول بالا ہوگا۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک میں جمہوریت لے کر آئیں گے، ملک کے مزدور فلاح پائیں گے،کسانوں کو ان کی فصلوں کی اجرت ملےگی، ابھی ہم منزل تک نہیں پہنچے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی۔

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 3 hours ago

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا
- 6 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 24 minutes ago

معروف بھارتی گلوکار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے
- 4 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 2 hours ago

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی
- 6 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- an hour ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 4 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 3 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 2 hours ago

آئی فون کی خریداری کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
- 6 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 4 hours ago