خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی وبا، 1 لاکھ 64 ہزار مریضوں کا علاج
سانس اور نزلہ زکام کی بیماریاں بھی متاثرہ علاقوں میں تیزی سے پھیل رہی ہیں، جس کے نتیجے میں 9 اضلاع میں 2 ہزار 245 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے


خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں محکمہ صحت نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سیلاب زدہ علاقوں میں ہیضہ، ڈینگی، ملیریا، سانس اور جلد کی بیماریوں کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔ اب تک 1 لاکھ 64 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بونیر سمیت 11 اضلاع میں ہیضہ کے 2 ہزار 506 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 116 خونی ہیضے والے مریض بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ایک ہزار 112 مریضوں کا علاج کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، دیر لوئر میں ہیضہ کے سب سے زیادہ 823 کیسز، سوات میں 591، بونیر میں 319 اور باجوڑ میں 262 کیسز سامنے آئے۔ دیگر متاثرہ علاقوں میں دیراپر، بٹگرام، شانگلہ، مانسہرہ، صوابی اور تورغر شامل ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا، ڈینگی اور جلدی امراض بھی پھیل چکے ہیں۔ شانگلہ میں 80 ملیریا کے کیسز، دیر لوئر میں 16 اور سوات میں 14 ملیریا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح، صوابی میں ڈینگی کے 8، دیر لوئر میں 6 اور باجوڑ میں ایک کیس سامنے آیا۔
جلدی امراض کی صورتحال بھی سنگین ہے، جہاں خارش، دانے اور دیگر جلدی بیماریوں کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تورغر میں 172، دیر لوئر میں 125، بونیر میں 117 اور شانگلہ میں 128 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
سانس اور نزلہ زکام کی بیماریاں بھی متاثرہ علاقوں میں تیزی سے پھیل رہی ہیں، جس کے نتیجے میں 9 اضلاع میں 2 ہزار 245 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔
اس کے علاوہ، سانپ اور کتوں کے کاٹنے کے 35 سے زائد واقعات بھی پیش آئے ہیں۔
سیکرٹری صحت شاہد اللہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں اور موبائل اسپتال فعال ہیں اور اب تک ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سانپ اور کتوں کے کاٹنے کی ویکسین بھی متاثرہ علاقوں میں بھجوائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، نفسیاتی امراض میں اضافے کے پیش نظر، ماہرین نفسیات کی ٹیمیں بھی علاقے میں موجود ہیں۔

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 12 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست
- 10 گھنٹے قبل

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 7 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 11 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 7 گھنٹے قبل

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 9 گھنٹے قبل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 9 گھنٹے قبل

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 11 گھنٹے قبل