Advertisement

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے

کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ایمرجنسی، آئی سی یو، نرسری، ویٹنگ ایریاز، داخلی راستوں اور راہداریوں میں فعال کلوزڈ سرکٹ کیمرے لگائے جائیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 23rd 2025, 7:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے

لاہور: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر کے نجی اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ مریضوں کی شکایات کے مؤثر حل اور نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ایمرجنسی، آئی سی یو، نرسری، ویٹنگ ایریاز، داخلی راستوں اور راہداریوں میں فعال کلوزڈ سرکٹ کیمرے لگائے جائیں۔ اس کا مقصد اسپتالوں میں شفافیت اور مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ریکارڈ شدہ فوٹیج کو کم از کم 40 دن تک محفوظ رکھا جائےجبکہ سی سی ٹی وی ریکارڈنگ صرف قانونی تقاضوں کی صورت میں متعلقہ اداروں کے حوالے کی جائے گی۔

ہیلتھ کیئر کمیشن نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ کیمرے نصب کرتے وقت مریضوں کی پرائیویسی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے تاکہ علاج معالجے کے دوران کسی کو بھی غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Advertisement
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 6 گھنٹے قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 9 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 7 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 گھنٹے قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement