اگلے ماہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی کی رہائی کے لیے جلسہ کرنے جا رہے ہیں، گوہرخان
اپوزیشن لیڈر کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے،پارٹی کے کسی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،علیمہ خان کا پارٹی امور سے کوئی تعلق نہیں،گوہر خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ستمبر سے ہم عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے، آج تین ماہ کے بعد میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ بہت اچھا لگا یہ ملاقاتیں جاری رہنی چاہئیں، ملاقاتوں پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، اچھی باتیں کی جانی چاہئیں، میں ہمیشہ مفاہمت کی کوشش کرتا ہوں،ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ماہ ستمبر سے ہم عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولیات مل رہی ہیں، انہیں اخبار بھی اب مہیا کیے جا رہے ہیں، آج کی ملاقات میں ملکی اور پارٹی امور سمیت کے پی کے میں سیلاب کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔
قومی اسمبلی میں لیڈز آف اپوزیشن کی تعیناتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے،پارٹی کے کسی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،علیمہ خان کا پارٹی امور سے کوئی تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی کے میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے صوبے میں متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے استعفی دیا ہی نہیں تھا، استعفیٰ زبانی تھا، لہٰذا منظور یا مسترد ہونے کا معاملہ سامنے نہیں آیا۔
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 4 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 2 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- ایک گھنٹہ قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 2 گھنٹے قبل