Advertisement
پاکستان

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےقومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا

واضح رہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے ممبران کی جانب سے یہ فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہدایت پرکیا جا رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Aug 28th 2025, 7:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےقومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )بیرسٹر گوہر نےقومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے 18 اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے جمع کروا دئیے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ استعفے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیے گئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اپنے اختیار کے مطابق استعفوں پر غور کریں گے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز جنیداکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC)کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ چیف وہپ عامر ڈوگر کو بھجوا دیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے بھی  قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے  دیا تھا۔

فیصل امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ اسپیکرقومی اسمبلی کوارسال کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے ممبران کی جانب سے یہ فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہدایت پرکیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement