Advertisement
پاکستان

پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

فیلڈ مارشل نے فارمیشن کے اعلی پیشہ ورانہ معیارات اور تیاری کی مجموعی حالت کو سراہتے ہوئے فیلڈ ٹریننگ مشق اور جدید تربیتی سہولت کا مشاہدہ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Dec 13th 2025, 4:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ کیا۔

فیلڈ مارشل نے فارمیشن کے اعلی پیشہ ورانہ معیارات اور تیاری کی مجموعی حالت کو سراہتے ہوئے فیلڈ ٹریننگ مشق اور جدید تربیتی سہولت کا مشاہدہ کیا۔

تکنیکی موافقت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دور حاضر کی جنگی صورتحال میں فوری اقدامات، حالات سے متعلق آگاہی، بروقت فیصلے اور اہداف کو درست نشانہ بنانا ناگزیر ہے۔

افسروں اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران فیلڈ مارشل نے سخت تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قومی سلامتی کے لئے ان کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج دشمن کی ہائبرڈ مہمات، انتہا پسندانہ نظریات اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے تفرقہ انگیز عناصر سمیت اندرونی اور بیرونی مسائل سے نمٹنے پرپوری توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے ۔

Advertisement