چند روز قبل مفتی کفایت اللہ کے بیٹےنے گھر میں اہل خانہ پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں مفتی کفایت زخمی، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہوگیا تھا،پولیس


مالاکنڈ: خیبر پختونخوا کے ضلع مالا کنڈ میں بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والےجے یو آئی( ف) کے ضلعی امیر مفتی کفایت دوران علاج دم توڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ رات 10 بجے ظفر پارک بٹ خیلہ میں ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب سربراہ جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی (ف)مالاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم مرحوم کی ہمہ جہت خدمات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل مفتی کفایت اللہ کے بیٹےنے 16 اگست کو گھر میں اہل خانہ پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں مفتی کفایت زخمی، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہوگیا تھا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو تنازع پر ملزم نے فائرنگ کی۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 18 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 16 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 19 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 16 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 13 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago



