ہمارا فیصلہ اٹل ہے، ہم استعفے واپس نہیں لیں گے، یہ بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات ہیں،بیرسٹر گوہر
جس طرح دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا اسی طرح زلزلے اور سیلاب کے خلاف بھی نیشنل ایکشن پلان بنانا چاہیے،گوہر خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اسپیکر استعفیٰ قبول نہیں کر رہے ہیں لیکن ہمارا فیصلہ اٹل ہے۔ ہم استعفے واپس نہیں لیں گے کیونکہ یہ بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےکہا کہ ہمارے تمام اراکین قومی اسمبلی ستعفے دے چکے ہیں، صرف ان کے استعفے رہتے ہیں جو ملک سے باہر ہیں۔
ملک میں پید ا ہونے والی شدید سیلابی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جس طرح دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا اسی طرح زلزلے اور سیلاب کے خلاف بھی نیشنل ایکشن پلان بنانا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت الزامات کا نہیں بلکہ عملی کام کرنے کا ہے کیوںکہ یہاں بہت لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نےمزید کہا کہ کوئی ایسی پالیسی بنانی چاہیے جس میں پنجاب یا خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پاکستان ہو،نقصان کسی بھی صوبے کا ہو یہ پاکستان اور ہمارے بھائیوں کا نقصان ہے۔ روی، سیالکوٹ، وزیر آباد، سوات میں سیلاب کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
ان کا کہناتھا کہ سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں ہوتا۔ بلکہ پالیسی چلتی ہے۔ وقت کے ساتھ سیاسی دشمن دوست اور دوست سیاسی حریف بھی بن جاتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا ہر فیصلہ قابل قبول ہے اور انہوں نے وجوہات بھی بتائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہی ہیں۔ بانی نے محمود اچکزئی کو نامزد ضرور کیا ہے اگر عدالتی اسٹے نہیں ملتے تو محمود اچکزئی ہی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

