کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان ذاتی رائے ہے، پی ٹی آئی کی پالیسی نہیں: اسد قیصر
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ، "متنازع معاملات کو غیر ضروری طور پر چھیڑنا مناسب نہیں۔ ہمیں ایسے مسائل پر قومی اتفاقِ رائے کی ضرورت ہے، نہ کہ سیاسی تقسیم


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کالا باغ ڈیم سے متعلق حالیہ بیان ان کی ذاتی رائے ہے، پارٹی کی پالیسی نہیں۔
ایک بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ "ہم نہیں سمجھتے کہ اس وقت کالا باغ ڈیم کی کوئی ضرورت ہے، جبکہ ملک میں کئی اور چھوٹے ڈیم بنائے جا سکتے ہیں جو علاقائی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کے اپنے حلقے میں چشمہ رائٹ بینک کینال کا ایک اہم منصوبہ زیر غور ہے، جو ان کے علاقے کی پانی کی ضرورت کو پورا کر سکتا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ، "متنازع معاملات کو غیر ضروری طور پر چھیڑنا مناسب نہیں۔ ہمیں ایسے مسائل پر قومی اتفاقِ رائے کی ضرورت ہے، نہ کہ سیاسی تقسیم۔"
علی امین گنڈاپور کالا باغ ڈیم کے حق میں، قومی مفاد کی دلیل
دوسری جانب، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کالا باغ ڈیم کو ملکی ضروریات اور آنے والی نسلوں کا مسئلہ قرار دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ، "کالا باغ ڈیم نہ بنانا ملک اور قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔ اگر یہ ڈیم بنتا ہے تو پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا تینوں کو فائدہ ہوگا۔ سندھ کو اگر تحفظات ہیں تو بات چیت ہونی چاہیے۔"
انہوں نے کہا کہ، "سیاست کی وجہ سے یہ منصوبہ رکا ہوا ہے۔ میں صوبائیت کے چکر میں پورے پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ سب کو مطمئن کرکے اس منصوبے کو مکمل کیا جانا چاہیے۔"

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

