اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے آفس میں ایک باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی اور افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے شرکت کی


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے آفس میں ایک باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی اور افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے شرکت کی۔
کیا شامل ہے امدادی سامان میں؟
سرکاری اعلامیے کے مطابق امدادی سامان میں شامل اشیاء درج ذیل ہیں:
خیمے ، ترپال ، رضائیاں ، کمبل ، دو ٹرک ادویات ، تکیے چیف سیکرٹری شہاب علی نے اس موقع پر کہا "مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امداد کا یہ سلسلہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔"
افغانستان میں زلزلے کی تباہ کاریوں کا پس منظر
خیال رہے کہ افغانستان میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے 6 شدت کے خطرناک زلزلے سے اب تک 1,411 افراد جاں بحق اور 3,251 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ افغان ہلال احمر کے مطابق زلزلے کے باعث 8 ہزار سے زائد گھر تباہ ہو گئے۔
افغان سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ صوبہ کنڑ ہے، جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ننگرہار کے قریب شہر جلال آباد تھا، اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

