بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع—بشمول بنوں، پشاور، کرک، لکی مروت اور باجوڑ—میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو دہشتگرد حملوں کا مسلسل سامنا ہے


بنوں: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں کے خودکش حملے اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 5 اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق، منگل کی صبح دہشتگردوں نے ایف سی لائنز کے مرکزی دروازے پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا کر زور دار دھماکا کیا، جس کے بعد دہشتگرد احاطے میں داخل ہونے کی کوشش میں مصروف ہوئے۔
فوری ردعمل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جوابی کارروائی کی اور تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران پاک فوج کے کمانڈوز اور مقامی بریگیڈ کمانڈر کی قیادت میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔
ابتدائی طور پر حملے میں 5 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے تھے، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
ریجنل پولیس آفیسر (RPO) سجاد خان کے مطابق، آپریشن کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس نے کی۔
دوسری جانب، لکی مروت میں تھانہ سٹی کی حدود مچن خیل اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع—بشمول بنوں، پشاور، کرک، لکی مروت اور باجوڑ—میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو دہشتگرد حملوں کا مسلسل سامنا ہے۔
جولائی میں بنوں میں میر یان پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ کیا گیا، جو ایک ماہ کے دوران پانچواں حملہ تھا۔
3 اگست کو ایک چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک کانسٹیبل شہید اور تین اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ تین حملہ آور مارے گئے۔
گزشتہ ماہ بنوں کے علاقوں حوید اور وزیرآباد میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 14 دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا اور ان کے ٹھکانے تباہ کیے۔

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- 9 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 6 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- 6 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 7 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 7 گھنٹے قبل

کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان ذاتی رائے ہے، پی ٹی آئی کی پالیسی نہیں: اسد قیصر
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
- 8 گھنٹے قبل

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 7 گھنٹے قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- 6 گھنٹے قبل