ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق، روڈا (راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی) اور ایل ڈی اے (لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کو سمن جاری کیے گئے ہیں


پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران تباہ ہونے والی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان سکیموں کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق، روڈا (راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی) اور ایل ڈی اے (لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کو سمن جاری کیے گئے ہیں اور دریائے راوی کے اطراف قائم تمام ہاؤسنگ اسکیموں کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔
سہیل ظفر چٹھہ نے انکشاف کیا کہ ایک بڑی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم، جو ٹھوکر کے قریب 11 ہزار کنال اراضی پر قائم ہے، شہریوں کو دھوکہ دے کر بنائی گئی۔ اس سکیم کے مالک پر الزام ہے کہ اس نے 8 ارب روپے دبئی منتقل کیے، اور اس میں ایل ڈی اے کے افسران بھی شریک جرم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک نجی ہاؤسنگ سکیم کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ دیگر ایسی سکیموں اور ان کے سرپرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے یقین دہانی کروائی کہ متاثرہ شہریوں کو ان کی لوٹی گئی رقم واپس دلوانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 2 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 4 گھنٹے قبل

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- ایک منٹ قبل

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 2 گھنٹے قبل

عالمی منڈی اورپاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب کے نتیجے میں 43 اموات، 3300 دیہات زیر آب جبکہ 33 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 5 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم 21 ویں، محمد رضوان 22 ویں نمبر پر
- 5 گھنٹے قبل