بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں دریائے چناب میں داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث ہیڈ مرالہ پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے


بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں دریائے چناب میں داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث ہیڈ مرالہ پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق، خطرناک صورتحال کے پیش نظر چناب پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جب کہ سیلابی ریلا ہیڈ خانکی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اگر پانی کا بہاؤ 6 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرتا ہے تو پل ہیڈ خانکی کے قریب پہلا حفاظتی شگاف ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
حکام کے مطابق مساجد کے ذریعے اعلانات کر کے 500 دیہات (ابتدائی طور پر 450 کی اطلاع) خالی کرائے جا چکے ہیں، جب کہ بھلوال کے علاقے میں شدید دریائی کٹاؤ کے نتیجے میں کئی ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو چکی ہے۔
دوسری جانب، دریائے راوی کا پانی بھی ملتان کے علاقوں کو متاثر کر رہا ہے، اور عبدالحکیم کے قریب ریلوے ٹریک پر پانی چڑھ آیا ہے۔ دباؤ کم کرنے کے لیے ہیڈ محمد والا پر واقع اکبر فلڈ بند میں شگاف ڈالنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
بھارت کی جانب سے پیشگی اطلاع:
بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو ایک مراسلہ بھیجا ہے، جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں بھی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ بھارتی اطلاع کے مطابق، ہریکے زیریں، فیروزپور زیریں اور مقبوضہ جموں میں دریائے توی پر بھی بلند درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم 21 ویں، محمد رضوان 22 ویں نمبر پر
- 6 گھنٹے قبل

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- 4 گھنٹے قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 3 گھنٹے قبل

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 3 گھنٹے قبل

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 3 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- ایک گھنٹہ قبل

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 6 گھنٹے قبل

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 6 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل