Advertisement
پاکستان

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور

تفتیشی افسر نے بھی شاہ ریز کے خلاف کوئی بیان ریکارڈ نہیں کرایا، اور ان کی گرفتاری سے قبل تقریباً 28 ماہ تک انہیں کیس میں شاملِ تفتیش نہیں کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 hours ago پر Sep 3rd 2025, 8:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور

لاہور: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے صاحبزادے شاہ ریز خان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستِ ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، جس کے مطابق شاہ ریز خان کو مقدمے میں ناکافی شواہد کی بنیاد پر ضمانت دی گئی۔

سماعت کے دوران شاہ ریز کے وکیل رانا مدثر عمر نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل پر کارکنوں کو اکسانے کا الزام لگایا گیا، تاہم تحقیقات میں ان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ نہ تو جیو فینسنگ کے ذریعے کوئی تعلق ثابت ہو سکا، اور نہ ہی پولیس چالان یا دیگر ریکارڈ میں ان کا ذکر موجود ہے۔

وکیل کے مطابق کسی تفتیشی افسر نے بھی شاہ ریز کے خلاف کوئی بیان ریکارڈ نہیں کرایا، اور ان کی گرفتاری سے قبل تقریباً 28 ماہ تک انہیں کیس میں شاملِ تفتیش نہیں کیا گیا۔

رانا مدثر کا مزید کہنا تھا کہ ان کے مؤکل کی گرفتاری سیاسی دباؤ کا نتیجہ ہے تاکہ ان کی والدہ علیمہ خان پر دباؤ ڈالا جا سکے، جو اپنے بھائی اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے سرگرم رہی ہیں۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گرفتاری کے وقت شاہ ریز چترال میں موجود تھے، جس کے باقاعدہ ثبوت اور گواہان کے بیانات دستیاب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ ریز آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالب علم اور کھلاڑی ہیں اور جلد بیرونِ ملک ایک بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کرنے والے تھے۔

Advertisement
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم 21 ویں، محمد رضوان 22 ویں نمبر پر

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم 21 ویں، محمد رضوان 22 ویں نمبر پر

  • 7 گھنٹے قبل
سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن  ان ایکشن

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن

  • 6 گھنٹے قبل
دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی

  • 5 گھنٹے قبل
ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان

  • 6 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات

  • 3 گھنٹے قبل
اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

  • 3 گھنٹے قبل
پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ

  • 4 گھنٹے قبل
کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا

  • 7 گھنٹے قبل
سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

  • 4 گھنٹے قبل
دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ

  • 7 گھنٹے قبل
کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement