چین کے ریڈیو اور ٹی وی ایڈمنسٹریشن کے مطابق، اس لائیو کوریج کو آن لائن 1.9 ارب بار دیکھا گیا، جب کہ 40 کروڑ سے زائد افراد نے یہ منظر ٹی وی پر براہِ راست دیکھا


بیجنگ: چین میں جنگِ عظیم دوم میں فتح کے 80 سال مکمل ہونے پر منعقدہ فوجی پریڈ کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ایک غیر رسمی اور غیر معمولی گفتگو غیر ارادی طور پر مائیک پر ریکارڈ ہو گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، یہ گفتگو اس وقت ریکارڈ ہوئی جب دونوں رہنما شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے ہمراہ فوجی پریڈ کے لیے جا رہے تھے۔ گفتگو میں انسانی اعضا کی پیوندکاری اور عمر بڑھانے کی جدید تحقیق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ نجی نوعیت کی گفتگو چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران نشر ہوئی، جسے سی جی ٹی این، ایسوسی ایٹڈ پریس اور رائٹرز سمیت کئی عالمی میڈیا اداروں نے حاصل کیا۔
چین کے ریڈیو اور ٹی وی ایڈمنسٹریشن کے مطابق، اس لائیو کوریج کو آن لائن 1.9 ارب بار دیکھا گیا، جب کہ 40 کروڑ سے زائد افراد نے یہ منظر ٹی وی پر براہِ راست دیکھا۔
ویڈیو میں سنا گیا کہ پیوٹن کے مترجم نے چینی زبان میں کہا "بائیوٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے، انسانی اعضا کو بار بار ٹرانسپلانٹ کیا جا سکتا ہے، جتنا زیادہ آپ زندہ رہیں گے، اتنے ہی جوان نظر آئیں گے، حتیٰ کہ آپ لامتناہی زندگی حاصل کر سکتے ہیں۔"
اس پر صدر شی جن پنگ، جو کیمرے میں نظر نہیں آ رہے تھے، نے جواب دیا:"کچھ ماہرین کہتے ہیں کہ اس صدی کے دوران انسان 150 سال تک زندہ رہ سکے گا۔"

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 6 گھنٹے قبل

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 4 گھنٹے قبل

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 6 گھنٹے قبل

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- 5 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 4 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم 21 ویں، محمد رضوان 22 ویں نمبر پر
- 6 گھنٹے قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 3 گھنٹے قبل