وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
صومالی سفیر نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کا مسلسل تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور صومالیہ میں امن و ترقی کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا


اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے وفاقی جمہوریۂ صومالیہ کے سفیرشیخ نور محمد حسن نے آج ملاقات کی۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کے دوران دونوں فریقین نے گرمجوشی سے خیرسگالی کے جذبات کا تبادلہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
دوران ملاقات وزیرِ دفاع نے پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا جو مشترکہ اقدار اور عوامی روابط پر مبنی ہیں۔ انہوں نے صومالیہ میں امن، استحکام اور استعداد سازی کی کوششوں کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں صومالی سفیر نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کا مسلسل تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور صومالیہ میں امن و ترقی کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔
دونوں فریقین نے باہمی روابط اور تعاون کے تسلسل کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل




