Advertisement
پاکستان

افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

وزیر خارجہ نے کہا "ہم جاں بحق افراد کے لیے گہری ہمدردی اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے خواہاں ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 3rd 2025, 8:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کیا۔

اسحٰق ڈار نے بتایا کہ یہ اقدام ان کی افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد کیا گیا۔ ان کے مطابق روانہ کیا گیا امدادی سامان اشیائے خور و نوش، ادویات، خیمے، کمبل اور گدے پر مشتمل ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا "ہم جاں بحق افراد کے لیے گہری ہمدردی اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اس مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔"

افغانستان میں زلزلے کی تباہ کاریاں

طالبان حکام کے مطابق افغانستان میں حالیہ زلزلے کے باعث 1469 افراد جاں بحق اور 3700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ زلزلہ افغانستان کی حالیہ دہائیوں کا سب سے ہلاکت خیز زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ صوبہ کنڑ ہے، جہاں 1450 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جبکہ ننگرہار اور لغمان میں بھی درجنوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisement
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • a day ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 20 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 17 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 20 hours ago
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • an hour ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 2 days ago
Advertisement