مانچسٹر پولیس اور کراؤن پراسیکیوشن سروس نے تصدیق کی ہے کہ الزامات کو آگے بڑھانے کے لیے شواہد ناکافی ہیں


پاکستان کے نوجوان کرکٹر حیدر علی کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ انگلینڈ میں ان کے خلاف ریپ کیس کی تحقیقات ختم کر دی گئی ہیں۔ گریٹر مانچسٹر پولیس اور کراؤن پراسیکیوشن سروس (CPS) نے تصدیق کی ہے کہ الزامات کو آگے بڑھانے کے لیے شواہد ناکافی ہیں، اس لیے کیس کو بند کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 4 اگست کو مانچسٹر کے ایک ہوٹل میں ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نے حیدر علی پر الزامات لگائے تھے۔ پولیس نے اسی دن کینٹ کے اسپٹ فائر گراؤنڈ سے حیدر علی کو گرفتار کیا تھا، جہاں وہ پاکستان شاہینز کے ساتھ دورے پر موجود تھے۔ بعد میں انہیں کینٹربری پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔
کئی ہفتوں تک جاری تحقیقات کے بعد اب حیدر علی کو کلین چِٹ مل گئی ہے۔ ان کا پاسپورٹ بھی واپس کر دیا گیا ہے اور اب وہ آزادانہ طور پر کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔
اس واقعے کے باعث ٹیم مینجمنٹ کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کوچ عمران فرحت اور کپتان سعود شکیل سے بھی سوالات کیے گئے تھے۔
24 سالہ حیدر علی، جنہیں 2020 میں پاکستان کے مستقبل کے روشن بیٹسمین کے طور پر دیکھا جا رہا تھا، اس دوران اپنے کیریئر کے لیے مشکل حالات سے گزرے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں ہر قسم کی کرکٹ سرگرمیوں سے معطل کر رکھا تھا۔ فی الحال پی سی بی نے اس نئے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 11 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 9 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 10 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 5 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 12 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 12 hours ago





