چند روز قبل پولیس نے انہیں جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا تھا، جو کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد درج ہونے والے بڑے مقدمات میں شمار ہوتا ہے


لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت ( اے ٹی سی) لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے دوسرے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی بھی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی ، اس دوران شیر شاہ کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈوکیٹ نے دلائل دیے۔
دوران سماعت وکیل رانا مدثر نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمہ میں ابھی تک ملزم کی حد تک چالان نہیں آیا، ٹرائل نہ جانے کب شروع ہو لہذا لامحدود وقت تک ملزم کو قید نہیں رکھا جاسکتا۔
اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے شیر شاہ کی رہائی کا حکم دیا۔
عدالتی حکم کے مطابق شیر شاہ کی جانب سے ضمانت کی درخواست ایک لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے، جس کے جمع کرانے پر انہیں رہا کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور پولیس نے انہیں جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا تھا، جو کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد درج ہونے والے بڑے مقدمات میں شمار ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 19 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 20 گھنٹے قبل





