ملتان: جلالپور پیر والا میں پانی داخل ہونا شروع،شہر کو خالی کرنے کا حکم دے دیاگیا
لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے 5 تھرمل ٹیکنالوجی ڈرون منگوائے ہیں، تحصیل جلالپور کےلیے50 کشتیاں مزید منگوائی گئی ہیں،سی سی پی او


ملتان:ملتان کے نواحی علاقے جلالپور پیروالامیں بند ٹوٹنے سے پانی شہر میں داخل ہونا شروع ہو گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب شہر کو خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی داخل ہونے کے کے باعث عوام کو گھر خالی کرنےکی ہدایت کر دی گئی ہے، پولیس کی جانب سے گھر خالی کرنے کے لیے مساجد سے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔
سیلابی صورتحال کے باعث شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی جب کہ ریسکیو 1122 کی مزید ٹیمیں بھی جلال پور پیر والا روانہ ہوگئی ہیں۔
اس حوالے سے سی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا ہے کہ پانی کا دباؤ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، چناب کا پانی شہرکے قریب بنائے جانے والے بند کو کسی بھی وقت توڑ سکتا ہے۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ شہری فوری طور پر مکانات خالی کرکےمحفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے آج رات پھنسے تمام افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جائےگا۔
صادق علی ڈوگر کے مطابق لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے 5 تھرمل ٹیکنالوجی ڈرون منگوائے ہیں، تحصیل جلالپور کےلیے50 کشتیاں مزید منگوائی گئی ہیں۔
دوسری جانب ملتان کے شیر شاہ فلڈ بند کے اندر موجود درجنوں بستیوں میں کھڑے پانی کے باعث مکانات گرنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ بارش کے باعث سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

شمالی وزیرستان :یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد،ضلعی انتظامیہ و عسکری افسران کی شرکت
- 8 گھنٹے قبل

محمد نواز کی شاندار ہیٹرک: پاکستان نے افغانستا ن کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کا ٹائٹل جیت لیا
- ایک گھنٹہ قبل

سہ ملکی سیریز فائنل :پاکستان کا افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنزکا ہدف
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنےکی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس: ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد عدالت میں پیش کردیے
- 8 گھنٹے قبل
رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہو گا،پاکستان،یورپ اور شمالی امریکہ میں بھی دیکھا جائے گا
- 6 گھنٹے قبل

صدر ن لیگ نواز شریف کی جنرل ہسپتال آمد، طبی معائنہ کرایا
- 6 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی
- 4 گھنٹے قبل

ڈیٹا لیکج کا معاملہ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی
- 2 گھنٹے قبل

قازقستان کے وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- 8 گھنٹے قبل

صدر زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل

نتخابات میں شکست پر جاپانی وزیرِ اعظم شیگیرو اشیبا نے استعفیٰ دے دیا
- 6 گھنٹے قبل